حکومت کی بقاء میثا ق جمہوریت اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں مضمر ہے ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر
ٓلا ہور (14جنوری 2010ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسرساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت کی بقاء میثا ق جمہوریت اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں مضمر ہے، عوام جانتی ہے کہ سیاسی محاز آرائی کو ہوا دیکر پیپلز پارٹی ایک بار پھر میثاق جمہوریت سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مرکز اہل حدیث میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف حکمران اپنی کرپشن اور کرسی بچانے کے لیے محازا ٓرائی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آراو کے خلاف عدالتی فیصلے نے صدر کو بنکر سے باہر نکلنے پر مجبور کیا ہے ۔ وہ عوام سے ضرور ملیں تاکہ وہ ان وعدوں کے متعلق پو چھ سکیں جو دوسال گزرنے کے باوجود پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بتائیں کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں اور عوام سے کیا ہوا کون سا وعدہ پورا کیا ہے۔ نہ آمر کی کی گئی متنازعہ ترامیم ختم ہوئیں اور نہ عوام کو روٹی ملی اور نہ کپڑا، بلکہ انہیں زندگی کی بنیادی ضرورتوں بجلی اورگیس سے بھی محروم کریا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام باشعور ہے انہیں بے نظیر کی تصویر دکھا کر بیوقوف نہیں بنا یا جاسکتا،یہ ملک وقوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل چاہتی ہے۔