مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کراچی بم دھماکے کی مذمت کی ہے
لاہور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کراچی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک منصوبہ بندی کے تحت حالات خراب کیے جارہے ہیں، قوم اس موقع پر دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، حکومت کراچی کے امن کو تباہ کرنے والے ہاتھوں کو بے نقاب کرے۔