تحفظ نامو س رسالت کے لیے ہر مسلمان کو سرپر کفن باند ھ کر نکلناہوگا۔حافظ شاہد امین
لاہور مر کز ی جمعیت اہل حد یث پنجاب کے ناظم اعلیٰ حا فظ شاہد امین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو امن وعافیت کا گہوار ہ بنانے کے لیے قرآن و سنت کانفاذ اور عد ل و انصاف کا قیا م ناگزیر ہے ۔دشمنان اسلام مسلم امہ کو گزند پہچانے کی مذحوم کوشش کر رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے جامع مسجد چراغ اہل حد یث سیالکو ٹ میں ’’تحفظ نامو س رسالت ؐ ‘‘کے عنو ان پر درس قرآن میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ تحفظ نامو س رسالت کے لیے ہر مسلمان کو سرپر کفن باند ھ کر غازی علم الدین شہید اور عامر چیمہ جیسا جذبہ پید اکر کے مید ان عمل میں آناہو گا۔تحفظ نامو س رسالت ہمارے ایمان کی اساس ہے اور اس کاعملی مظاہر ہ آپ کے اسوئہ حسنہ کو مشعل راہ بناکر کیا جاسکتاہے ۔تمام مسلم دنیا کو توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت ،شعائر اسلام پر پابند ی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم وناانصافی کے مرتکب ممالک سے قطع تعلق ہو جاناچاہیے اور ان ممالک کی مصنو عات کابائیکاٹ کر کے قومی مصنو عات کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکمرانو ں کی توہین رسالت اور ڈاکٹرعافیہ کے معاملے پر خامو شی مجر مانہ ہے ۔حکو مت کو ڈاکٹر عافیہ کو مسئلے پر زبانی جمع خر چ کر نے کی بجائے عملی اقدامات کر نے چاہیے ۔