مولنا بشیر احمد سلفی پر قاتلانہ حملے کے خلاف مرکز جمعیت اہل حدیث کا یوم احتجاج، حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ
لاہور (5 مارچ 2010) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راہنماء مولانا بشیر احمد سلفی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر کی اہل حدیث مساجد میں یوم احتجاج منا یا گیا اور حملہ آورں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا، گلبرگ لاہور میں ہونے والے اس واقعہ کو ایک ہفتہ گزرگیا ہے مگر آج تک حملہ آور نہیں پکڑے گئے جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادوں میں وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فرقہ وارایت کے بڑھتے ہوئے طوفان کو روکے وگرنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔ مرکزی نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے فردوس مارکیٹ میں احتجاج بھی کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے۔