لاہور میں حساس ادارے پر ہونے والے حملے کی مذمت ، اس میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور (8 مارچ 2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر ،ناظم اعلی ڈاکٹر عبدالکریم نے لاہور میں حساس ادارے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اس میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے جسکے تحت دشمن ملکی سلامتی کے درپے ہے ،پوری قوم کو ملکر انکا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور اسکے اداروں کو کوئی محب وطن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور امریکہ سے اتحاد ختم کرکے اپنے طور پر دشمن کا مقابلہ کرے۔ جو لوگ ظاہری طور پر دہشت گردی کے خلاف ہیں اصل میں وہ خود اس میں ملوث ہیں۔ ہمیں ان سے چوکنا رہنا ہوگا۔