سیاسی جماعتوں کے انتخابات ختم کرانے کااقدام غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، پروفیسر ساجد میر
لاہور (10اپریل2010) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابات ختم کرانے کااقدام غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے اس سے موروثی سیاست کو مزید فروغ ملے گا، جو پارٹی اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکتی وہ ملک میں جمہوریت کیسے لاسکتی ہے۔ مرکز میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی حامی ہے اور الحمد للہ ہماری قیادت کا انتخاب شوری کرتی ہے اور یہ روایت قیام پاکستان سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،موروثی سیاست کی وجہ سے اقتدار چند خاندانوں سے باہر نہیں نکلتا، اور غریب اور متوسط طبقہ اس سے محروم رہتا ہے۔ ہم سینٹ میں اس شق کی مخالفت کریں گے۔