سرحد کے نام کی تبدیلی کا ایشو، مشرف کی باقیات کو سیاست کرنے کا موقع مل گیا،فیصلہ سیاسی کی بجائے قومی مفاد میں ہو نا چاہیئے، مرکزی جمعیت اہل حدیث
لاہور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راہنمائوں ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، علامہ شفیق خاں، مولانا نعیم بٹ، حافظ یونس آزاد، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں ایبٹ آباد میں پولیس کے ہاتھوں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ک پختون خواہ نام پر سیاسی انارکی پھیلے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی، کسی متفقہ نام کے لئے سرحد کے عوام سے رائے لے لی جائے، اور اس مقصد کے لیے ریفرنڈ م کی تجویز بہت صائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو بھی اس سلسلے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، وگرنہ مشرف کی باقیات کی سیاست دوبارہ زندہ ہوگی۔ نام کی تبدیلی سیاسی نہیں بلکہ قومی مفاد میں ہونی چاہئے۔