مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ا میر سینیٹر پروفیسرساجد میر ، سرپرست مولنا معین ا لدین لکھوی ، ناظم اعلی حافظ عبدلالکریم نے مفسرقرآن ڈاکٹر اسرار احمد کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،
لاہور (15 اپریل 2010 )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ا میر سینیٹر پروفیسرساجد میر ، سرپرست مولنا معین ا لدین لکھوی ، ناظم اعلی حافظ عبدلالکریم نے مفسرقرآن ڈاکٹر اسرار احمد کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی دینی ، ملی اور قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا دینی اور عوامی حلقوں میں احترام انکی قرآن سے محبت اور جذباتی لگائو کے باعث تھا ،بلاشبہ وہ اپنی ذات میں انجمن تھے اور اتحاد امت کے داعی تھے اللہ تعالی مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور انکے بچوں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔