حکمرانوں نے اپنی قائد کے قاتل کو گارڈ آف آنر دیکررخصت کیا، پروفیسر ساجد میر
لاہور(16 اپریل 2010) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ا میر سینیٹر پروفیسرساجد میر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی قائد کے قاتل کو گارڈ آف آنر دیکررخصت کیا، یو این او کو اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا۔یو این او کی رپورٹ کے بعد بھی پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کا ٹرائل نہ کیا تو اس تاثرکو تقویت ملے گی کہ پیپلز پارٹی نے اپنی قائد کے قاتل سے معاہدہ کرکے ا قتدار حاصل کیا،۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے مشرف اور پیپلز پارٹی دونوں کی حکومتوں کو مشکوک بنا دیا ہے۔اور کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حکومت اپنے اداروں کے زریعے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے کیا کردارادا کرتی ہے ۔