قصہ خوانی بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، پروفیسر ساجد میر
لاہور( 19 اپریل 2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سرپرست مولنا معین الدین لکھوی، ا میر سینیٹر پروفیسرساجد میر ، ناظم اعلی حافظ عبدلالکریم ، نائب امراء علامہ زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر ریاض الرحمان یزدانی ،ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے اپنے مشترکہ بیان میں قصہ خوانی بازار پشاور میں جماعت اسلامی کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کی قیادت سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔