اسلام دشمن قوتیں سرگرم ہیں،حکومت انسدادی اقدامات کرے۔حافظ عبدالکریم
لاہور(15مئی2010ء)اسلام دشمن قوتیں سرگرم ہیں،حکومت انسدادی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے مرکزی دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے اور طاقتیں پاکستان میں خانہ جنگی کی صورت پیدا کررہی ہیں لیکن حکمران اور سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر ان کی پالیسیوں کو تسلیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی،بے روز گاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن بھی اپنا صحیح کرادار ادا نہیں کررہی لہذا مذہبی قوتیں مل کر ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف مضبوط اتحاد تشکیل دیں۔اس موقع پر ضلعی امراء اور ناظمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔