موجودہ حالات میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی اہمیت اور ضرورت مزید بڑ ھ گئی ۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور( 22مئی2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی اہمیت اور ضرورت مزید بڑ ھ گئی ہے، اسلام اور پیغمبر اسلام پر اغیار کے حملوں کا مقابلہ متحد ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔ملتان کے تنظیمی دورے پرروانگی کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی قیادت مرکز اہل حدیث لاہور میں3 جون کو ہونے والے اجلاس میں تازہ ترین صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلے کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بحال ہونے یا نہ ہونے کی بحث میں پڑ کر ہمیںمزید وقت ضائع نہیں کرنا چا ہئے نام سے زیادہ اہداف پر ہماری نظر ہونی چاہیے۔ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت نے ہماری سالمیت اور خودمختاری کو شدید خطرات سے دوچار کررکھا ہے ۔ اسلام اور پیغمبر اسلام کی ناموس کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں ۔ جنکا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہمیں قوم کو بیدار کرنا ہوگااور اس مقصد کے لئے دینی قوتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے ۔ اس موقع پر مولنا شریف چنگوانی اور علامہ سید خالد محمود ندیم اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔