اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ صوبائی ختم نبوت کانفرنس 29 مئی کو سرگودھا میں ہوگی۔
ٓٓلاہور( 23مئی2010 ء ) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ صوبائی ختم نبوت کانفرنس 29 مئی کو سرگودھا میں ہوگی۔ جس کی صدارت حضرت علامہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ ذاکر الرحمن صدیقی کے مطابق کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائ‘ ممتاز دانشور‘ علمائے کرام خطابات فرمائیں گے۔ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ڈاکٹر عبدالرشید اظہر، علامہ عبدالرشید حجازی، مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ کے پڑپوتے عرفان اللہ ثنائی، قاری عبدالوکیل صدیقی، مولانا عبداللہ نثار، امتیاز احمد مجاہد، پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی امیر پنجاب اور صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان قاضی ریاض قدیر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں آج بروز اتوار 23 مئی کو مرکز 106 راوی روڈ میں لاہور ڈویژن و گوجرانوالہ ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے خصوصی خطاب کیا اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لےے تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کانفرنس میں فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لےے سنگ میل ثابت ہوگی۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شان اقدس پر ہونے والے رقیق حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لےے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں سید سبطین شاہ نقوی، عرفان اللہ ثنائی، مولانا صادق عتیق، پروفیسر مطیع الرحمن، حافظ حسن محمود کمیرپوری، رانا محمد نصراللہ خاں، امتیاز احمد مجاہد ایڈووکیٹ، قاضی ریاض قدیر، حافظ عمران تبسم، حکیم عبداللطیف مدنی، حاجی عبدالرزاق و دیگر نے شرکت کی۔