فوزیہ وہاب کا بیان اسلام دشمنی کی بنیاد پر ہے۔
لاہور ( 24 مئی 2010) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میراور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قرآن مجید ہی دنیا کا سب سے بڑا دستور ہے۔فوزیہ وہاب کا بیان اسلام دشمنی کی بنیاد پر ہے۔جس کا مقصد اپنے غیرملکی آقاﺅ ںکو خوش کرنا تھا ۔انہوں نے کہا قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات بھی ہے اور مکمل دستور بھی جس کی شرح نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ ہے۔انہوں نے کہا قرآن مجید کو دنیا کے بنائے گئے ہر دستور پر فوقیت اور بالادستی حاصل ہے۔قرآنی آئین ہر دور کے لئے قابل عمل ہے اور اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ جن مملک میں قرآن و سنت کا دستور نافذ ہے وہاں امریکہ اور مغرب کے مقابلے میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کے مسائل کا حل بھی صرف اور صرف قرآن و سنت کے نفاذ میں مضمر ہے۔ حکمران اس کو جلد عملی جامہ پہنا کر ملک اور اسلام کے دشمنوں سے چھٹکارا پائیں۔اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو ہدایت جاری کی کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا ایجنڈا ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ ہے جس کے لئے کوششوں کو تیز کردیا جائے۔