29 مئی کو سرگودھا میں صوبائی ختم نبوت کانفرنس میں فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔
اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر قاضی ریاض قدیر نے 29 مئی کو منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سرگودھا کے انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے، ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ختم نبوت کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کانفرنس میں فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لےے سنگ میل ثابت ہوگی۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شان اقدس پر ہونے والے رقیق حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ حافظ یونس ربانی ناظم مالیات اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا کہ مرزائی حضرات عام سادہ لوح مسلمانوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں کے ذریعے ورغلا کر دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مرزائیت کے مکروہ چہرہ سے نقاب کشائی کر کے کر عام مسلمانوں کو اس کی حقیقت سے روشناس کروایا جائے۔ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی جنرل سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا کہ اہل حدیث یوتھ فورس ختم نبوت کے پیغام کو تحریک کی شکل میں پورا سال جاری رکھے گی اور ہر سال بڑے پیمانے پر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کر کے مرزائیت کے بھیانک عزائم کا پردہ چاک کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرزائیت ایک ایسا ناسور ہے جس نے اسلام کی پاکیزہ تعلیمات میں نقب لگایا اور محسن انسانیتؐ کے منفرد اعزاز ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ہم اپنے اکابرین کی تابندہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مرزائیت کا استیصال کرتے رہیں گے۔