جماعت احمدیہ کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں اس میں پاکستان دشمن لوگ ملوث ہیں جو اقلیتوں کو مسلمانوں کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں۔ آ ئین پاکستان اور اسلام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔ پروفیسر علامہ ساجد میر
لا ہور(28 مئی 2010 ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے لاہور میںجماعت احمدیہ کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پاکستان دشمن لوگ ملوث ہیں جو اقلیتوں کو مسلمانوں کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں۔ قادیانیوں کے ہے۔ آ ئین پاکستان اور اسلام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کو روکنا حکومت کی زمہ داری ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیئے امریکہ ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے۔ اس طرح کے واقعات میں عالمی طاقتوں کا ہاتھ ہے ۔ جو مذ ہبی اور فرقہ وارانہ فسادات کے علاوہ اقلیتوں کے ساتھ مسلمانوں کو لڑانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام 29 مئی کو سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس شیڈول کے مطابق ہوگی۔ دریں اثناء مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم اور علامہ زبیر احمد ظہیرنے بھی لاہور میں ہونے والے واقعات کی مذمت کی۔