یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کانہیں تمام سیاسی محب وطن جماعتوں کو مل کر ملک کو درپیش گردشوں سے نجات دلانا ہوگی حافظ عبدالکریم
لاہور ( 3جون2010 )سیاسی اختلافات کو ہوا دیکر دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل نہیں کی جاسکتی۔یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کانہیں تمام سیاسی محب وطن جماعتوں کو مل کر ملک کو درپیش گردشوں سے نجات دلانا ہوگی اس امر کا اظہار حافظ عبدالکریم نے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا امریکہ کے انخلاء کے بغیر قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے بھارت امریکہ کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو مددفرا ہم کررہا ہے۔ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میںعالمی برادری کو آگاہ کرنے چاہےے۔انہوں نے کہا موجودہ حکمران ہی ملک سے مخلص نہیں ہیں۔ وزراء اور مشیر اپنی کرسیوں کی مضبوطی کے لئے غیروں کی بولیاں بولنے میں سبقت لے جارہے ہیں۔وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کا کاسہ لیس بننے کی بجائے محب وطن بنیں اور ایسے اعلانات و بیانات سے قطعی گریز کریں جو مملکت خداداد پاکستان کے لئے نقصان دہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ کرپشن اور کمیشنوں کے ٹھیکیدار جن کا ٹھکانہ جیل ہونا چاہےے تھا وہ اقتدار کی کرسی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔