پیپلز پارٹی انصاف کا گلہ گھوٹنے کے لئے جیالے جج بھرتی کرنا چا ہتی ہے جو انکی کرپشن کو تحفظ فراہم کرسکیں جمہوری استحکام کے لیے 18 ویں ترمیم کی متنازعہ شقوں کے خاتمہ ناگزیر ہے۔پروفیسر ساجد میر
لاہور (4جون2010ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انصاف کا گلہ گھوٹنے کے لئے جیالے جج بھرتی کرنا چا ہتی ہے جو انکی کرپشن کو تحفظ فراہم کرسکیں۔ 18 جمہوری استحکام کے لیے ویں ترمیم کی متنازعہ شقوں کے خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی اور بھارت مسلمانوں پر مظالم اور جارحیت کا سلسلہ بند کردے وگرنہ پوری دنیا کاامن کا خطرہ سے دوچار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری اپنی آزادی اور اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے جو قربانیاں پیش کررہے ہیں ایک دن ضرور رنگ لا ئیں گی، عالم اسلام کو اعلانیہ طور پر انکی آزادی کی جدوجہد میں شرکت کرنی چاہئے۔ ساجد میر نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری آزادی کی جنگ میں یہود ہنود فوج پرخودکش حملے کرسکتے ہیںفلسطین اور کشمیر میں مسلمان اس ہتھیار کو استعمال کریں تو میں اسے جائز سمجھتا ہوں تاہم پاکستان سمیت کسی بھی آزاد اسلامی ملک میں مسلمانوں پر خودکش حملے جائز تصور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مظالم ،ڈرون حملے اور اہا نت رسول ؐ جیسی دشمنان کی حرکات کے ردعمل میں خودکش حملے ہوتے ہیں ۔ ان سے نجات اسی وقت ملے گی جب عالمی طاقتیں مظلوم اقوام کو انکا حق آزادی تسلیم کریں گی ۔ دریں اثنا ء انہوں نے پی پی 206 ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نغمہ مشتاق کی حمایت کا اعلا ن کردیا ہے ، جلال پور ملتان کے امیر مولنا محمد رفیق اثری اور دیگر کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے تمام تر تحفظات کے باوجود حلیف جماعت کی حیثیت سے ہمارا تعاون مسلم لیگ ن سے جاری رہے گا۔