عابدہ حسین کا بیان قومی سلامتی اور خود مختاری کے منافی ہے۔ حافظ عبدالکریم
لاہور (5جون2010ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے سیدہ عابدہ حسین کی طرف سے جنوبی پنجاب میں ڈرون حملے کرنے کی خواہش پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شائد وہ بھول گئی ہیں کہ وہ اب پاکستان میں امریکہ کی سفیر نہیں رہیں، انکا بیان قومی سلامتی اور خود مختاری کے منافی ہے۔ وزیر اعظم اور انکی پارٹی قیادت کو اسکا نوٹس لینا چاہئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت وطن عزیز کی خود مختاری کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ پرویز مشرف نے ملک جس گرداب میں پھنسایا تھا موجودہ حکومت نے اسے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کو اعداد وشمار کا مجموعہ اور غریب دشمن قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی دوسو فی صد بڑھی ہے اور اسکے مقابلے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے متراد ف ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فی صد اضافہ ہونا چاہئے۔