جون 13 ،ایم ایم اے کا غیر رسمی اجلاس ، ساجد میر نے رکن جماعتوں کو دعوت نامے جاری کردیے۔
لاہور( 8جون 2010) مرکزی جمعیت اہل پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے 13جون کو مرکز اہل حدیث راوی روڈ لاہور میں ایم ایم اے کی قیادت کے غیر رسمی اجلاس کے انتظامات کے سلسلے میں اپنی جماعت کے راہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس 10 جون جمعرات کو بلایا لیا ہے۔ مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم کے مطابق ایم ایم اے کے اجلاس میں شرکت کے لئے صرف ایم ایم اے کی رکن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ اجلاس کو با مقصد اور نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کریں گے۔ اجلا س کے میزبان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مولنا فضل الرحمان، سید منور حسن ، قاضی حسین احمد، مولنا عبدا لغفور حیدری ،سید ساجد علی نقوی، مولنا ابوالخیر زبیر، قاری زوار بہادر، مولنا عبدا لرحیم نقشبندی سے رابطے کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کسی راہنماءکا کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ بحالی کی خواہش کے پیچھے کسی کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ جہاں تک مولنا فضل الرحمان کی حکومت سے الگ ہونے کی شرط کا تعلق ہے تو یہ جماعت اسلامی کی خواہش ہے تاہم اسے اتحاد کی بحالی یا کسی نئے اتحاد کے قیام کے لیے کڑی شرط کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں ہے پہلے اتحاد ہو جو کثرت رائے سے فیصلہ ہو اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔