ایران پرنئی فوجی پابندیاں، مالی اور تجارتی پابندیوں کا فیصلہ مسلم دشمنی ہے اس اقدام کے زریعے اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، پروفیسر ساجد میر، حافظ عبدالکریم
لاہور(10جون 2010) مرکزی جمعیت اہل پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر ناظم اعلی حافظ عبدالکریم، علامہ زبیر احمد ظہیر، حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے مشترکہ بیان میں سلامتی کونسل کی طرف سے ایران پرنئی فوجی پابند، مالی اور تجارتی پابندیوں کے فیصلے کو مسلم دشمنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام کے زریعے اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا طرز عمل متعصبانہ اور غیر منصفانہ ہے۔ اگر امریکہ اور اسرائیل اپنے دفاع کے لئے جوہری اور ایٹمی طاقت بن سکتے ہیں ۔ تو دوسروں کے لئے اس حق کا استعمال کیوں جائز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو او آئی سی کو اس ایشو پر مشترکہ موقف اپنانا چاہئے۔دریں اثناءصوبائی امیر پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی اورناظم حافظ شاہد امین نے بھی سلامتی کونسل کے فیصلے کو نہایت متعصبانہ اور ظالمانہ قراردیا ہے۔