حکومت پنجاب لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کا سراغ لگائے کیونکہ یہ پنجاب حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ قاضی ریاض قدیر
اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر قاضی ریاض قدیر نے مرکز اہل حدیث میں مختلف تنظیمی وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پنجاب کے کسی بھی علاقے میں نام نہاد دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر کیا جانے والا آپریشن تباہ کن نتائج کا حامل ہوگا۔ مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ کی طرف سے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے اشارے ملک میں امن و امان کی صورت حال خصوصاً پنجاب میں منفی اثرات پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔ جنوبی پنجاب میں آپریشن کی بجائے انٹیلی جنس کے ذریعے دہشت گردوں تک پہنچا جائے۔ قاضی ریاض قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کا سراغ لگائے کیونکہ یہ پنجاب حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرزائی مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور نواز شریف محسن انسانیت کے دشمنوں اور ختم نبوت کے ڈاکوﺅں سے بھائی چارہ قائم کر کے قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، جنوبی پنجاب میں آپریشن کی باتیں کرنے والے مرزائی ریاست چناب نگر میں کلین اینڈ سویپ آپریشن کریں۔ قاضی ریاض قدیر نے نو عمر طالب علموں کے لےے بنائے کے گئے رجسٹروں کی جلدوں پر شراب کی قسمیں اور شراب کی قابل اعتراض تصاویر کی اشاعت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کہا کر وہ اس شرمناک حرکت کے پیچھے کار فرما عناصر کا سراغ لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دے۔