فاروق لغا ری کی نااہلی کی درخواست ، لوکل کمیشن میں مخا لف امیدوار نے اپنے گواہوں کے ہمراہ شہادتیں قلمبند کرادیں ،عدالت نے فاروق لغاری کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے یکم جولائی کو طلب کرلیا۔
لاہور ( 24جون2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی اور حلقہ این اے 172 ڈی جی خاں سے مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار حافظ عبدالکریم نے مخالف امیدوار سابق صدر فاروق احمد خاں لغاری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر ہائی کورٹ کی طرف سے قائم لوکل کمیشن میں جج جسٹس کرامت نذیر بھنڈاری کی عدالت میں جمعرات کے روز اپنے خود اور اپنے گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرادی ہیں، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت یکم جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فاروق لغاری کو انکے گواہوں سمیت طلب کرلیا ہے۔ احاطہ عدالت میں حافظ عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق لغاری نے الیکشن کے دوران ریاستی مشینری کے استعمال ، مخا لفین پر تشدد ، پولنگ ایجنٹوں کو حراست میں رکھنے کے علاوہ جعلی ووٹنگ کروائی اوربدترین دھاندلی کا ارتکاب کیا ہم نے عدالت کو تما م ثبوت دے دیئے ہیں۔ عدالت سے ہمیں انصاف کی امید ہے۔ میں نے فاروق لغاری کو 4000 ووٹوں سے شکست دی ، اس نے پرویز مشرف کے زریعے الیکشن کمیشن پر دباﺅ ڈالواکر مرضی کا رزلٹ جاری کروایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا آج بھی چیلنج ہے کہ فاروق لغاری میرے مقابلے میں الیکشن نہیں جیت سکتا۔ عدالت کے باہر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔