بھارت زندہ باد کانعرہ لگا کر گورنر پنجاب نے شہدائے کشمیر کے خون سے بھی غداری کی ہے پروفیسر ساجد میر
لاہور (26جون2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ کوئی بھی محب وطن اپنے دشمن ملک کے لئے زندہ بادکا نعرہ نہیں لگا سکتا، گورنر پنجاب کے افعال وخیالات پہلے ہی بھارتیوں کی طرح تھے اب انہوں بھارت زندہ باد کانعرہ لگاکر اسکی تصدیق کردی ہے، صدر زرداری کو چاہئے کہ وہ سلمان تاثیر بھارت کو گفٹ کردیں ،انہیں وہاں نہ سستی روٹی اسکیم ستائے گی اور نہ رانا ثناءاللہ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارت زندہ باد کا نعرہ لگاکر پنجاب کے عوام کی توہین کی ۔ ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے کہا کہ گورنر نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو سلمان تاثیر سے نجات حاصل کرنے کی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے ایک لاکھ کشمیریوں کے قاتل بھارت زندہ باد کانعرہ لگاکر شہدائے کشمیر کے خون سے بھی غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی نواز گورنر کو اب بھی نہ ہٹایا گیا تو گورنر ہاﺅس کل کو بھارتی خفیہ ایجنسی راءکے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔