ہر مسلمان ناموس رسالتﷺ کا پہریدار ہے‘ جان پر کھیل کر اس کا تحفظ کریں گے۔ پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں جامع مسجد عائشہ ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ چوک تک تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا عبدالرشید حجازی، مولانا معراج محمد قریشی امیر صوبہ سرحد، مولانا فضل الرحمن مدنی، رانا محمد نصراللہ خاں نے کی۔ ریلی کے شرکاءحرمت رسول پر جان بھی قربان ہے، گستاخوں کا سرپرست امریکہ مردہ باد، شاتم رسول کی سزا صرف موت کے نعرے لگا رہے تھے۔ توہین آمیز خاکوں اور قرآن مجید کے غلط ترجمے کے حوالے سے مرکزی جمعیت اہل حدیث نے کالا باغ، ہری پور، راولپنڈی اور ٹیکسلا‘ واہ کینٹ میں بھی کانفرنسز، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے کےے۔ ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ ہر مسلمان ناموس رسالت کا پہریدار ہے اور اپنی جان پر کھیل کر اس کا تحفظ کریں گے۔ تحفظ ناموس رسالت کے لےے جدوجہد اور اس کے لےے آواز بلند کرنا مسلم امہ کا فریضہ ہے۔ نبی کریم کی عزت و عظمت کے دفاع کے لےے مسلمانوں کا بچہ بچہ مر مٹنے کو تیار اور اسے باعث سعادت سمجھتا ہے۔ توہین رسالت اور اسلام شعائر کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف خاموش رہنے والا مسلمان کہلوانے کا حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے، اسلامی شعائر پر پابندیاں اور قرآن پاک کی تحریف اور غلط ترجمہ طے شدہ منصوبے کا حصہ اور عالم اسلام کے خلاف گہری سازش اور بہت بڑا چیلنج ہیں۔ ایسے مذموم واقعات کے سدباب کے لےے شاتمان رسول کے وجود سے معاشرے کو پاک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ رانا محمد نصراللہ خاں، مولانا معراج محمد قریشی اور حافظ محمد ادریس گوہڑوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کو دبانے اور مسلمانوں کو مغلوب کرنے کی صہیونی سازشیں ناکام ہونگی اور بالآخر فتح اسلام کی ہو گی۔ مولانا جہاں زیب قریشی، سید عتیق الرحمن شاہ، مولانا سلیمان آف حویلیاں نے کہا ان واقعات کے پیچھے مغربی قوتوں اور یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار اور متحد ہو کر رحمت للعالمینﷺ کی ناموس کی طرف بڑھنے والے ان ملعونوں کے ہاتھوں کو کاٹنا ہوگا۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی امن کی بقا کے لےے انبیاءکی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کے لےے موت کی سزا مقرر کرے۔