پنجاب حکومت فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے والے ملاﺅں کی حوصلہ شکنی کریں، علامہ زبیر احمد ظہیر
لاہور(15جولائی 2010) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے پنجاب حکومت فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے والے ملاﺅں کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسی ڈاکو کی طرح کسی دہشت گردی کا بھی کوئی مسلک نہیں ہوتا، سانحہ لاہور کو بنیاد بناکر بعض عناصر مسلکی جنگ شروع وکرنا چاہتے ہیں جو پنجاب حکومت کے خلاف سازش ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اتحاد بین المسلمین کو فعال بنائیں ایک مخصوص فرقہ کو سرکاری عہدے اور مراعات دینے سے مذہبی آہنگی کو فروغ نہیں مل سکتا۔ وہ سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر میڈیا کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ہجویری رحمة اللہ علیہ, اللہ کے ولی تھے اورا نہوں نے ہمیشہ توحید وسنت کا پرچار کیا اور شرک وبدعت کے خلاف جدوجہد کی انکی تعلیمات میںفرقہ واریت کی حوصلہ شکنی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب حکومت کی قیام امن کی ہر کوشش کا ساتھ دے گی ہم نے ہر دور میں امن کی دعوت دی ہے اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔