پاک چین معاہدے کی مخالفت بھارت نوازی کا ثبوت ہے ناظم اعلی حافظ عبدالکریم
لاہور( 24 جولائی 2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے ایٹمی سپلائزر گروپ کے اجلاس میں پاک چین معاہدے کے خلاف ووٹ دینے کے امریکی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان دشمنی قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو غیرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے خلاف آواز اٹھانی چا ہیے۔ پاک چین معاہدے کی مخالفت بھارت نوازی کا ثبوت ہے۔ خود امریکہ نے بھارت سے ہر طرح کے جوہری معاہدے کیے ہیں ۔ امریکہ خطے میں بھارت کو تھانیدار بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ براہ راست پاکستان اور چین کے خلاف سازشیں کرسکے۔