مکی مسجد مانچسٹر کا سنگ بنیاد، امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس اور پرفیسر ساجد میر کی خصوصی شرکت
مانچسٹر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے زیراہتمام مکی مسجد کی توسیع کے سلسسلہ میں نئی مسجد کا سنگ بنیاد مورخہ ١٨ جولائی اتوار کو شیخ عبدالرحمن سدیس کے ہاتھوں سے گیا ، نئی مسجد اور کیمونٹی سنٹر کی تعمیر پر ڈھائی ملین پاونڈ کا خرچ آئے گا
شیخ سدیس نے نئے منصوبے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کی دعا کی ، اس موقع پر پروفیسر ساجد میر، مسجد کے خطیب حافظ حمود الرحمن شرقپوری، پروفیسر حافظ نعیم الرحمن بھی موجود تھے ، شیخ سدیس نے نمازمغرب کی امامت فرمائی اور نمازکے بعد حاضرین سے خطاب کیا ، ہزاروں کی تعداد میں مسلمانان برطانیہ شیخ ایک جھلک دینے کو بے تاب تھے،
شیخ سدیس نے جمعیت کی سرگرمیوں پر گہری مسرت کا اظہار کیا بعدازاں مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مکی مسجد کی انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی ، سنگ بنیاد کی اس تقریب میں جمعیت کے ناظم اعلیٰ مولانا شعیب احمد میرپوری، مولانا شفیق الرحمن شاہین اوردیگر علمائے کرام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی