سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا۔
لاہور( 28 جولائی 2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل 29 جو لائی بروز جمعرات طلب کرلیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم کے مطابق مرکز اہل حدیث راوی روڈ پر ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، جعلی ڈگریوں ، ضمنی انتخابات سمیت دیگر قومی وبین الاقوامی امورکے ساتھ ساتھ ، پارٹی الیکشن کے انعقاد کے متعلق غور وخوض کیا جائے گا۔