سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی طرف سے مسافر طیارہ کے حادثے پر اظہار افسوس ،
لاہور( 28 جولائی 2010 ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے اسلام آباد میں مسافر طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقا ت کرائی جائیں اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام فنی اور انتظامی خرابیوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے مسافروں کے لواحقین کے لیے حکومتی امداد کا بھی مطالبہ کیا تاکہ انکی دلجوئی ہو سکے۔