پاکستان اور چین کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم باعث تشویش ہیں ‘ اقوم متحدہ نوٹس لے اور حکومت سنجیدہ اقدامات کرے ‘پروفیسر ساجد میر ‘حافظ عبدالکریم
لاہور( 31دسمبر2009) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسرساجد میراور ناظم اعلی حافظ عبدالکریم نے بھارت کی طرف سے پاکستان اور چین پر حملوں کی ر پور ٹوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ حکومت پاکستان بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے اور پاک فوج کی اندرونی محازوں سے زیادہ بیرونی محازوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے پر لگائے ۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پاک فوج کو اپنی ہی عوام سے الجھا کر سرحدوں پر بھارت کو بدمعاشی کے لیے اکسا رہا ہے اور دوسری جانب افغا نستان کے زریعے شدت پسندوں کی بڑی تعداد میں پاکستان بھجوا رہا ہے جبکہ حکومت کی ساری توجہ اپنی کرسی بچانے کے لئے ہے سفارتی سطح پر چین کے ساتھ ملکر بھارتی عزائم کا مقابلہ کرنے